Warning: session_start(): open(/tmp/sess_f5ae837b177202fc080dd596af314578, O_RDWR) failed: No such file or directory (2) in /home/jammukashmir/public_html/index.php(1) : eval()'d code on line 5

Warning: session_start(): Failed to read session data: files (path: /tmp) in /home/jammukashmir/public_html/index.php(1) : eval()'d code on line 5

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home/jammukashmir/public_html/index.php(1) : eval()'d code:5) in /home/jammukashmir/public_html/framework/mvc/views/_KanritView.class.php(1) : eval()'d code on line 45
مولانا طارق جمیل کی سعودی عرب کو بد دعا | JKTV Live

مولانا طارق جمیل کی سعودی عرب کو بد دعا

مولانا طارق جمیل کی سعودی عرب کو بد دعا
فاروق سلہریا

یا اللہ! تبلیغی جماعت کی آگے سے، پیچھے سے، دائیں سے، بائیں سے سعودی پابندیوں کے خلاف حفاظت فرما۔

اے میرے مالک! مناسک حج کے لئے میرے کمرشل حج ٹورز کو اپنی حفظ و مان میں رکھ۔

یا اللہ یہ ظالم شہزادہ جو تو نے اپنی مقدس سر زمین پر مسلط کیا ہے، اسے اپنے باپ دادا اور پردادا کی راہ پر چلنے کی توفیق عطا فرما تا کہ تیرے بنائے ہوئے ملک، ملک پاکستان میں بھی پیٹرو ڈالرز پہنچتے رہیں اور جہاد قیامت تک جاری رہ سکے۔

اے میرے پروردگار! میں سوائے حج اور عمرہ ٹورز کے سعودی حکومت کی کسی چیز کا روادار نہیں۔ سعودی عرب کے حکمرانوں سے زیادہ انصاف پسند حکمران کبھی کسی ملک کو نصیب نہیں ہوئے تھے۔ وہ پوری دنیا میں وہابی اور دیوبندی مولویوں کو فراخ دلی سے پالتے رہے مگر ولی عہد محمد بن سلمان کی شکل میں تو نے جو ہم ڈالر خوروں کا امتحان لینا شروع کیا ہے، ہم سب کو اس امتحان میں سرخرو فرما۔ ہمارے لئے رزق کے دیگر دروازے کھول دے۔ ہو سکے تو چین کو ہمارا سرپرست مقرر فرما دے۔

اے دو جہانوں کے مالک میرے ’TJ‘ برانڈ کا تو ابھی ٹھیک سے افتتاح بھی نہیں ہوا۔ اگر میرا برانڈ بھی نہ چلا اور محمد بن سلمان کی ظالم حکومت بھی ختم نہ ہوئی تو باری تعالی میں کھرب پتی سے ارب پتی ہو جاؤں گا۔

یا اللہ محمد بن سلمان نے تو احادیث کی تعداد بھی کم کر دی ہے۔ جو ظالم شہزادہ احادیث کی تعداد کم کر رہا ہے، وہ میرے قصوں کا کیا حشر کرے گا۔ اس لئے اے مالک دو جہاں اس کے ریفارمز میں کیڑے ڈال دے اور اس شہزادے کو ایڈز کے کافرانہ مرض میں مبتلا کر دے۔

اے میرے مولا! اگر سعودی عرب اس راستے پر چل پڑا ہے تو سوچ باقی امہ کا کیا بنے گا؟ باقی تیری مرضی!

https://jeddojehad.com/archives/28511

Categories:
Channels:
Tags:
Powered by WebTV Solutions