راولاکوٹ :مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرین نے یخ بستہ راتوں کے باوجود احتجاج جاری رکھا ہوا ہے
Watch this video on your TV (Chromecast, Android TV, Apple TV, smart TV):
- Android phone: start the video, then tap the Cast icon in the player (top right).
- iPhone / iPad: start the video, tap full screen, then the AirPlay icon.
- Computer (Chrome / Edge): menu ⋮ > Cast… > choose your TV.
The phone and the TV must be on the same Wi-Fi.
راولاکوٹ (بیورو رپورٹ ) خون جما دینے والی سردی میں بھی حوصلے جواں. آٹا سستا کرو گلگت بلتستان کے ریٹ آٹا دو اشیائے خورد و نوش پر سبسڈی دو شرکاء دھرنا کے مطالبات . مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرین نے یخ بستہ راتوں کے باوجود احتجاج جاری رکھا ہوا ہے ہے. سردار لیاقت حیات خان نے کہا ہے کے عوامی حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں ہمارے حوصلے جواں ہیں عوامی مسائل کے حل اور مہنگائی کے خلاف جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی جے کے این ایس کا دھرنا تاحال جاری ہے شرکاء دھرنا کا کہنا هے کے مہنگائی کے خاتمے .بجلی اور آٹے پر سبسیڈی اور اور دیگر مسائل پر ڈسٹرکٹ کمپلیکس کے گیٹ پر غیر میعنہ مدت تک دھرنا جاری رہے گا ۔ اقوام متحدہ میں کیے گیے وعدے کے مطابق حکومت پاکستان ھمیں سہولیات دے اس احتجاجی دھرنا کی قیادت سردار لیاقت حیات خان ۔صمد شکیل سردار زوالفقار عارف۔ ساجد صادق ناصر جاوید و دیگر نے خطاب کیا . شرکاء دھرنا مہنگائی ختم کرو ۔بجلی اور آٹے پر سبسیڈی دو ۔ظلم کے ظابطے ھم نہیں مانتے ۔ظلم وستم ھاۓ ھاۓ ۔لٹ کے کھا گیۓ سارے کے نعرے بهی لگاتے رہے پولیس کی بھاری نفری نے تمام گیٹ بند کر دیے ہیں اور بھاری نفری تعینات هے مظاہرین نے ڈسٹرکٹ کمپلکس کے مین گیٹ پر دھرنا دے رکھا ہے راولاکوٹ بار ایسوسی ایشن نے شرکا دھرنا سے اظہار یکجہتی کیا اور سابق امیدوار اسمبلی ناصر جاوید کی معصوم بچیوں نے خصوصی شرکت کی جنہوں نے جھنڈے اور بینرز اٹھا کر مہنگائی کے خلاف احتجاج کیا ۔شرکاء دھرنا سے خطاب کرتے ھوۓ نیپ کے مرکزی صدر سردار لیاقت حیات نے کہا کے یہ دھرنا عوام کے مسائل کے حل مہنگائی کے خاتمے تک جاری رھے گا ۔اقوام متحدہ میں کیے گیے وعدے کے مطابق حکومت پاکستان ھمیں سہولیات دے ۔بجلی ھماری ھے اور ھمیں ھی نہیں دی جارھی ۔آٹے اور بجلی پر سبسیڈی دی جاۓ ۔مہنگائی کا خاتمہ کیا جاۓ ۔مہنگائی نے عام آدمی کا جینا مشکل کر دیا ھے ۔لوگ بچوں کے اخراجات پورے نہ ھونے پر بچوں کا قتل کر رھے ھیں ۔خود کشیاں ھو رھی ھیں لیکن حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رھی ھے ۔انھوں نے کہا کے آزاد کشمیر سے چار ھزار میگاواٹ بجلی پیدا ھ�� رھی ھے جب کے ضرورت چار سو میگاواٹ ھے ۔ھمیں مفت بجلی دی جاۓ ۔آزاد کشمیر میں انڈسٹریز نہ ھونے کی وجہ سے بیروزگاری بڑھ رھے ھے ۔انڈسٹریز لگا کر روزگار کے مواقع پیدا کیے جائیں ۔مفت تعلیم دی جاۓ ۔اگر ایسا نہ ھوا تو نیشنل عوامی پارٹی پورے آزاد کشمیر میں منظم تحریک چلاۓ گی
More like this
1:05:26
ما بولی گپ شپ
Live archive · 2022 · 2,605 views
1:24
سیرت النبی ﷺکانفرنس 31 اکتوبر بروز سوموار دن ساڑھے 11 بجے میرپور میں منعقدہوگی۔
Live archive · 2022 · 2,081 views
3:03
شہر کو صاف رکھنے کے لیے صفائی مہم شروع کر رکھی ہے شہری تعاون کریں ۔ڈپٹی کمشنر پونچھ بدر منیر
Live archive · 2022 · 2,705 views
5:47
بساڑی بلوچ ، مرکزی جامعہ مسجد عثمانیہ بساڑی بازار میں محفل میلاد شان اہل بیت کا انعقاد
Live archive · 2022 · 1,903 views
5:58
جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کا چھمب جوڑیاں سیکٹر بھمبر میں دو روزہ آزادی دھرنا اختتام پزیر
Live archive · 2022 · 1,639 views
5:19
معروف کشمیری شاعر شوزیب کاشر کے نئی غزل انھیں کی آواز میں
Live archive · 2022 · 2,116 views
10:36
عاطف توقیر کی خوبصورت نظم "واپسی" انہی کی زبانی
Live archive · 2022 · 1,727 views
14:19
راولاکوٹ: شیخ زید ہسپتال راولاکوٹ میں ڈی ایم ایس سٹاف نرس کو ہاسٹل سے نکال دیا
Live archive · 2022 · 2,233 views
35:19
جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کا چھمب جوڑیاں سیکٹر بھمبر میں دو روزہ آزادی دھرنا ۔
Live archive · 2022 · 2,137 views
0:59
کشمیر ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام کشمیر نیشنل ڈے انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا
Live archive · 2022 · 1,725 views
2:53
جموں و کشمیر نیشنل اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے زیراہتمام 22اکتوبر کےحوالے سےاحتجاجی مظاہرہ
Live archive · 2022 · 2,074 views
8:08:39
Live Streaming
Live archive · 2022 · 2,628 views
2:42
سرحدی علاقہ چھمب میں جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے زیر اہتمام آزادی مارچ اور دھرنے کا آغاز
Live archive · 2022 · 2,687 views
1:36
ریاست بھر کی طرح راولاکوٹ میں بھی 27 اکتوبر کا دن یوم سیاہ کے طورپر منایا گیا
Live archive · 2022 · 2,594 views
1:49
جموں کشمیر ٹی وی کی ساتویں سالگرہ کے موقع پر مختلف سیاسی سماجی شخصیات کے پیغامات
Live archive · 2022 · 2,545 views
3:26
جے کے ٹی وی کی ساتویں سالگرہ کے حوالے سے یونین کونسل کے لوگوں کے تاثرات۔
Live archive · 2022 · 952 views
1:54:41
اسپیشل ٹرانسمشن جموں کشمیر ٹی وی کے سات سال
Live archive · 2022 · 2,626 views